رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 23 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اعلان کے بعد خوشی کا ماحول دیکھا گیا۔

سرینڈر کرنے والے سابق اشتہاری افراد نے ایک ریلی نکالی جس کا عنوان ’’شکریہ مریم نواز‘‘ رکھا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے پنجاب حکومت، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

اس موقع پر روایتی موسیقی پر رقص بھی کیا گیا اور علاقے میں جشن کا سماں رہا۔

ایک سابق شخص نے کہا کہ حکومت کے عام معافی کے اعلان کے بعد انہوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور اب وہ پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار