سانحہ کاہنہ میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ان کے مشیر ذیشان ملک اعلیٰ حکام کے ہمراہ متاثرہ گھروں میں پہنچے۔

سوگوار ماحول میں ذیشان ملک نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہونے کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز اس افسوسناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں اور انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے اور انہیں کسی صورت تنہا نہ چھوڑا جائے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار