کہوٹہ میں قیدیوں کی وین پر حملہ، 14 قیدی فرار، 4 دوبارہ گرفتار
راولپنڈی جاتے ہوئے کہوٹہ کے علاقے چکیاں پوسٹ کے قریب قیدیوں کی وین سے 14 قیدی فرار ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وین کو چیکنگ کے لیے روکا گیا۔
حکام کے مطابق ایک قیدی نے پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچیں پھینک دیں جس کے باعث افراتفری پھیل گئی اور قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا جبکہ باقی مفرور افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر دی ہے، جبکہ سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ کر آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق چکیاں اور گردونواح میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور باقی قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
_2026_06_30_09_10_11_79050729.jpg)
_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment