کامونکے: ٹرین کے سامنے آکر نامعلوم شخص کی مبینہ خودکشی، پولیس کی تحقیقات شروع
کامونکے: گوجرانوالہ سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ عینی شاہدین اور ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ بظاہر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے پہلے ریلوے ٹریک عبور کیا اور پھر اچانک سامنے سے آنے والے انجن کے سامنے کھڑا ہو گیا۔ ٹرین کے ڈرائیور نے بروقت بریک لگانے کی کوشش کی، تاہم رفتار زیادہ ہونے کے باعث حادثہ پیش آگیا اور شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
_2026_03_30_17_11_26_58881756.jpg)


Leave A Comment