کندھ کوٹ میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے تالاب میں نہانے والا دس سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

واقعہ کے مطابق بچے کو ڈوبتا دیکھ کر اہل علاقہ نے فوری طور پر ورثاء کو اطلاع دی جنہوں نے بچے کو تالاب سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

ڈاکٹروں نے ہسپتال پہنچنے پر بچے کی موت کی تصدیق کر دی۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت یاسر علی لاشاری کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں افسوسناک مناظر دیکھنے میں آئے اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہو گئے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار