کراچی: 3 سالہ بچی کے قتل کیس میں زیادتی کے شواہد، متعدد افراد زیرِ حراست
کراچی کے علاقے قائد آباد میں 3 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس کے مطابق بچی کے کپڑوں سے مختلف انسانی بال اور ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے ہیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں ایک سے زائد افراد ملوث ہو سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے جسم پر مزاحمت کے نشانات بھی پائے گئے ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ متاثرہ بچی نے خود کو بچانے کی کوشش کی۔
تفتیشی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جن کے طبی معائنے اور ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ شواہد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ شبہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعے میں کوئی قریبی شخص ملوث ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لاپتہ ہونے والی بچی کی لاش بوری میں بند حالت میں اس کے گھر کے باہر سے برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
_2026_06_25_06_30_53_55930208.jpg)


Leave A Comment