کراچی میں منشیات فروش نیٹ ورک کے خلاف کارروائی، انمول پنکی کا بھائی گرفتار
کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش نیٹ ورک کے ایک اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کامران مراد کو گھوڑا چورنگی کے قریب انٹیلی جنس اطلاع پر حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 2 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور آدھا کلو آئس برآمد ہوئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث تھا اور اس کا تعلق مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کے نیٹ ورک سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی منشیات کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ نیٹ ورک کے دیگر افراد تک بھی پہنچا جا سکے۔
_2026_07_19_09_50_39_90354995.jpg)


Leave A Comment