کراچی میں فیکٹری کے اندر فائرنگ، چوکیدار اور اس کا دوست ذاتی دشمنی کا نشانہ بن گئے
کراچی کے علاقے سائٹ بی میں ایک فیکٹری کے اندر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 34 سالہ قادر اور 35 سالہ علی گوہر کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک شخص فیکٹری کا چوکیدار تھا جبکہ دوسرا اس کا دوست تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
_2026_05_30_06_10_46_54789132.jpg)


Leave A Comment