کراچی میں کم عمر موٹر سائیکل چور گرفتار، شوقیہ وارداتوں کا انکشاف
کراچی میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو کم عمر بچوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 8 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچے شوقیہ طور پر چوری کی وارداتیں کرتے تھے۔ وہ مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے بعد انہیں کسی ویران جگہ پر چھوڑ دیتے اور خود فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف تھانوں کی حدود سے چوری کی گئی تھیں۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ سہولت کاروں کے بارے میں بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
_2026_05_01_21_27_18_92503741.jpg)


Leave A Comment