کراچی میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم 6 جولائی سے شروع، 25 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
شہرِ قائد کراچی میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم 6 جولائی سے شروع ہوگی، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔
مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مہم کے دوران کراچی بھر میں 25 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق مہم کو کامیاب بنانے کے لیے 26 ہزار پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے، جبکہ ان کی سیکیورٹی کے لیے 7 ہزار سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ رہ جانے والے اور پولیو ویکسین سے انکار کرنے والے بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں تاکہ شہر کو پولیو سے محفوظ بنایا جا سکے۔
_2026_07_04_07_38_54_25476192.jpg)


Leave A Comment