کراچی پورٹ پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار رورو (Roll-on/Roll-off) شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں پہنچ گئی ہیں، جو ملک کی بحری اور تجارتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کے مطابق جہاز ایم وی گرینڈے شنگھائی کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگرانداز ہوا، جہاں الیکٹرک گاڑیوں کو اتارا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رورو شپمنٹ کے ذریعے گاڑیوں کی درآمد پہلی بار کی گئی ہے، جو پاکستان کے لاجسٹکس اور بندرگاہی نظام میں جدیدیت کی علامت ہے۔ رورو جہازوں کی خاص بات یہ ہے کہ گاڑیاں براہِ راست چلتے ہوئے جہاز میں لوڈ اور ان لوڈ کی جاتی ہیں، جس سے وقت اور لاگت دونوں میں نمایاں کمی آتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت نہ صرف بحری تجارت کو فروغ دے گی بلکہ پاکستان کو عالمی سطح پر جدید شپنگ اور لاجسٹکس کے میدان میں مزید مستحکم کرے گی۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ کراچی پورٹ کو عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی تجارت میں ملک کا کردار مزید مضبوط ہو۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار