کراچی: نوجوان تاجر کے قتل پر شارع فیصل پر احتجاج، ٹریفک جام
کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کے خلاف ان کے دوستوں اور ساتھیوں نے شارع فیصل پر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
احتجاج کے دوران نرسری سے بلوچ کالونی جانے والی سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نے مقتول کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور شفاف تحقیقات کے ذریعے انصاف فراہم کیا جائے۔
موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور ٹریفک کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔ حکام کی جانب سے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔
_2026_08_09_08_29_24_41084738.jpg)


Leave A Comment