کراچی: رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائمز اور منشیات فروشی میں 3 ملزمان گرفتار
کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پیر آباد اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائمز، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شہروز ولد فیروز خان، جنت گل ولد رحیم گل اور نعمان خان ولد زرگون خان کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 222 رائفل (جعلی لائسنس) بمعہ میگزین اور 57 راؤنڈز، ایک 9 ایم ایم پستول (بغیر لائسنس) بمعہ دو میگزین اور 14 راؤنڈز، اور ایک 30 بور پستول (بوگس لائسنس) بمعہ 5 راؤنڈز برآمد کیے گئے۔
اس کے علاوہ سات عدد 30 بور میگزین، ایک ڈمی پستول، سات خنجر، ایک سرجیکل بلیڈ، دو سٹیل نکلز، ایک دوربین، ایک ڈی وی آر، 200 گرام چرس اور 13 موبائل فونز بھی قبضے میں لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مرکزی ملزم شہروز بائیسیکل کی دکان کے ذریعے منشیات فروخت کرتا اور ڈاکوؤں کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ جنت گل کے دو بھائی بھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں، جبکہ نعمان شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا۔
رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، اور برآمد شدہ اسلحہ اور دیگر سامان کے ساتھ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
_2026_03_30_17_01_22_97006964.jpg)


Leave A Comment