کراچی: رینجرز کی کارروائی، ٹوپی گینگ کے 7 کارندے گرفتار
کراچی: سندھ رینجرز نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹوپی گینگ کے 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی، سٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری اور بسوں میں مسافروں سے جیب تراشی میں ملوث ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد ہوئی۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ گروہ سندھ بھر میں 900 سے زائد وارداتوں میں ملوث رہا اور 2018 سے جرائم کی وارداتیں انجام دے رہا ہے۔ ملزمان نے کراچی کے علاوہ سکھر، کندھ کوٹ اور روہڑی میں بھی وارداتیں کیں۔
مرکزی ملزم محمد ظفر کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کیا گیا ہے۔ رینجرز نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں اور دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
_2026_03_18_15_22_53_93881306.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment