کراچی میں ٹریفک حادثات کی لہر، چند گھنٹوں میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
کراچی میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، چند گھنٹوں کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب لیاری ایکسپریس وے پر موٹرسائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا کر سلپ ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
بلدیہ کے علاقے رئیس گوٹھ میں ایک نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔
ملیر میں ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک لڑکا جان سے گیا، جبکہ کورنگی کراسنگ پر ٹینکر کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شخص دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے باعث 415 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں سے 132 افراد ہیوی ٹریفک کے حادثات کا شکار ہوئے۔
_2026_05_31_08_47_24_46625600.jpg)


Leave A Comment