مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت: صدر و وزیراعظم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور خوشحالی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ الحاقِ پاکستان کشمیری عوام کی تاریخی امنگوں کی یاد دلاتا ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر توجہ دے اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 19 جولائی کا دن کشمیری عوام کی سیاسی جدوجہد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اصولی حمایت پر قائم ہے اور مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنازع آج بھی جنوبی ایشیا کے امن و استحکام پر اثر انداز ہو رہا ہے اور اس کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
_2026_07_19_08_54_30_99196304.jpg)


Leave A Comment