قصور: معمولی تکرار پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں ساندہ چشتانہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے نے خونی رخ اختیار کر لیا۔
پولیس کے مطابق معمولی تکرار کے دوران مبینہ طور پر زبیر نے اپنے سگے بھائی ساجد پر چھری سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور لاش کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
_2026_07_19_09_52_35_23989818.jpg)


Leave A Comment