قصور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے 7 ارکان کو گرفتار کر لیا اور ایک ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ کارروائی ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر تھانہ تھہ شیخم پولیس نے کی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اکبر عرف طوطا گینگ کے رکن ہیں جو مختلف علاقوں میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 4 لاکھ روپے نقدی، 3 موٹر سائیکلیں، 10 موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے، جبکہ جدید ناجائز اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران ملزمان نے شیخم، صدر قصور، بی ڈویژن اور گنڈا سنگھ کے علاقوں میں ڈیڑھ درجن سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار