قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا
اسلام آباد: قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ وزارتِ تجارت کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کے بعد ممکن ہوئی۔
آلو کی برآمد کے لیے اپریل تا جون 2026 تک کی ٹائم لائن طے کی گئی ہے، اور پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں گے۔
وزارتِ تجارت نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان تکنیکی اور تجارتی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
پاکستان کے زرعی شعبے، خصوصاً آلو کی پیداوار، میں برآمدی استعداد موجود ہے، اور قازقستان کی جانب سے بڑی مقدار میں آلو کی درآمد میں دلچسپی پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند ہے۔
_2026_02_05_18_00_23_47975906.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment