کھڈیاں خاص: مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق
پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جان کی بازی ہارگئیں ۔
افسوس ناک واقعہ کھڈیاں خاص کے گاؤں قلعہ داؤ کے میں پیش آیا، حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا ، ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں خاتون موتیا بی بی عمر 35 سال جبکہ 4 سالہ زمر بی بی شامل ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 28 سالہ عشرت، 32 سالہ ابوبکر، 3 سالہ جنت اور 6 ماہ کی حریم شامل ہیں ۔
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو قصور منتقل کردیا ۔



Leave A Comment