بیوروچیف فرقان سے

خانیوال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں رفیق ملانہ صدر منتخب ہو گئے۔

الیکشن میں مجموعی طور پر 627 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق رفیق ملانہ نے 329 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدِ مقابل امیدوار اقبال حسین جعفری 296 ووٹ لے سکے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد وکلاء برادری کی جانب سے نو منتخب صدر کو مبارکباد دی گئی، جبکہ الیکشن کا عمل پرامن ماحول میں مکمل ہوا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار