خانیوال: تلمبہ کے علاقے میں معمولی رقم کے تنازع پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک مزدور نے ٹھیکیدار کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق پیپل والے چوک میں 400 روپے کے لین دین پر جھگڑا ہوا جو بڑھتے بڑھتے پرتشدد صورت اختیار کر گیا۔ اس دوران مزدور نے چھری کے وار کر کے ٹھیکیدار کو شدید زخمی کر دیا، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار