خاران: آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز کے دستے تعینات ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کا مقصد علاقے میں دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کا خاتمہ اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار