لاہور: صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو صوبے میں داخل ہونے پر سکیورٹی فراہم کرکے ایک ذمہ دار حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے متعدد بار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے عملے اور خیبرپختونخوا حکومت سے ان کے روٹ کے بارے میں معلومات طلب کیں، تاہم کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی مبینہ نازیبا اور غیر پارلیمانی گفتگو کے باوجود پنجاب پولیس نے انہیں مکمل سکیورٹی فراہم کی۔

صوبائی وزیر نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو سارا دن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور مریض ایمبولینسز میں پھنسے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال پر سہیل آفریدی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی اپنے گارڈز کے ہمراہ پولیس کی گاڑی پر سیر و تفریح کے بعد فٹ پاتھ پر بیٹھ گئے، تاہم عوام نے ان کی اس سرگرمی پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب قانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار