لاہور— انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں کار کی ٹکر کے واقعے میں چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت کے جج شاہد سکندر نے سماعت کے دوران کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید برآں، عدالت نے ضمانتی مچلکے منسوخ کر کے ضامن کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت کو بائیس اپریل تک ملتوی کر دیا۔ ملزم افنان اور اس کے والد پر فردِ جرم پہلے ہی عائد کی جا چکی ہے، جبکہ پراسیکیوشن نے عدالت میں دونوں کے خلاف چالان بھی جمع کر رکھا ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار