لاہور کے علاقے کاہنہ میں امریکی شہریت رکھنے والی خاتون اور اس کے تین بچوں کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تینوں بچوں کو قتل کیا، جبکہ بعد ازاں خود بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ کیس کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور اس سلسلے میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ایک آن لائن کیمیکل فروخت کرنے والی دکان کا مالک اور ایک رائیڈر شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق امریکی خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی اور انٹرنیٹ پر موت کے مختلف طریقے تلاش کرتی رہتی تھی۔ اسی دوران اس کا ایک شخص سے آن لائن رابطہ ہوا، جس نے مبینہ طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 540 روپے منی گرام کے ذریعے وصول کرنے کے بعد کیمیکل فراہم کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور تین بچوں کے ہمراہ امریکا سے لاہور منتقل ہوئی تھی اور ویلنشیا ٹاؤن میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ خاتون نے کیمیکل پر مشتمل پارسل اپنی ایک دوست کے گھر منگوایا، جسے اس نے 16 جولائی کو دوست کے ہمراہ ایک نجی پیزا ریسٹورنٹ جانے کے بعد وصول کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے کردار اور کیمیکل کی فروخت سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ کیس کے تمام پہلوؤں کی مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار