لاہور: ڈیفنس میں 19 کروڑ کی بڑی ڈکیتی، ڈاکو فرار
لاہور کے علاقے ڈیفنس اے میں ایک گھر میں بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی جہاں مسلح ڈاکو کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سحری کے لیے گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ اسی دوران ملزمان گھر میں داخل ہوگئے۔ اہل خانہ کے واپس آنے پر ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر انہیں یرغمال بنا لیا۔
ملزمان گھر سے تقریباً 19 کروڑ روپے مالیت کے زیورات، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
_2026_03_15_13_19_06_62806539.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment