لاہور: گھریلو ملازمہ اور بھائی پر پولیس کا مبینہ تشدد، تھانے کا پورا عملہ معطل
لاہور: تھانہ ڈیفنس اے میں ایک گھریلو ملازمہ اور اس کے بھائی کے ساتھ پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد کی اطلاعات سامنے آئیں، جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 16 اپریل کو مالک نے ملازمہ پر چوری کا الزام لگایا اور انگوٹھی چوری کے الزام پر اسے حراست میں لیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچی سے ملاقات کے لیے جانے پر بیٹے اور شوہر کو بھی تھانے میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے شہری پرتشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ڈیفنس اے کا پورا عملہ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ایس ڈی پی او کو بھی شوکاز جاری کیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ کو واقعے کی انکوائری سونپی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ پولیس کو شہریوں سے بدسلوکی یا اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں ہے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
_2026_04_19_16_53_26_56448955.jpg)

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)
Leave A Comment