سمن آباد میں معمولی جھگڑا جان لیوا بن گیا، فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا زخمی
لاہور کے علاقے سمن آباد میں معمولی تلخ کلامی ایک افسوسناک واقعے میں تبدیل ہو گئی، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہمسائیوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا، جس پر ملزم شعیب اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زاہد موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کا بیٹا حسین زخمی ہو گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شعیب سمیت دانیال اور فریاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ جاں بحق شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
_2026_06_27_05_33_25_91852802.jpg)


Leave A Comment