لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ہونے والی سوئس نیشنل خاتون بحفاظت بازیاب، ملزمان گرفتار
لاہور میں ایئرپورٹ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی سوئس نیشنل خاتون کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون، جن کا نام صوفیہ ماریہ ملر بتایا گیا ہے، امریکا سے ترکش ایئرلائن کے ذریعے لاہور پہنچی تھیں۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے خاتون کے نیپالی نیشنل شوہر کی درخواست پر اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔
کارروائی کے دوران پولیس نے چند گھنٹوں میں خاتون کو بحریہ ٹاؤن کے ایک ہوٹل سے بازیاب کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون مبینہ طور پر جعلی ٹور آپریٹرز کے جھانسے میں آ گئی تھیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں۔
_2026_06_02_09_07_20_35362949.jpg)


Leave A Comment