لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون ٹیچر سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے اسکول کے سکیورٹی گارڈ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسکول کا سکیورٹی گارڈ محسن اور اس کا ساتھی اسد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سکیورٹی گارڈ خاتون ٹیچر کو چھٹی کے بعد ورغلا کر اپنے دوست کے گھر لے گیا، جہاں مبینہ طور پر دونوں ملزمان نے خاتون کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہوش آنے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

ایس پی اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار