لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک گرنے سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے ٹیوشن لینے میں مصروف تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے وقت 20 سے 25 افراد عمارت میں موجود تھے، جن میں ایک خاتون ٹیچر بھی شامل تھیں۔ اطلاع شام تقریباً 4 بج کر 45 منٹ پر ملی، جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کی بالائی منزل پر تعمیراتی کام جاری تھا جبکہ نیچے گراؤنڈ فلور پر بچے موجود تھے۔ پولیس نے واقعے کے بعد گھر کے مالک سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی بچوں کو فوری طبی امداد دی گئی اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی حالت خستہ تھی اور اسی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔

وزیراعظم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے جبکہ زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار