لاہور: زیر تعمیر عمارت میں لفٹ گرنے کا افسوسناک حادثہ، دو مزدور جاں بحق
لاہور کے علاقے لبرٹی میں ایک زیر تعمیر نجی پلازہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں لفٹ گرنے سے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور عمارت میں کام کر رہے تھے کہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث لفٹ گر گئی۔ دونوں مزدور بلندی سے گر کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
_2026_05_03_20_53_00_65500719.jpg)


Leave A Comment