مانٹرنگ ڈیسک

بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں چینکی اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی ، کھائی میں گرنے کے بعد کوچ میں آگ بھڑک اٹھی ، امدادی کارروائیوں کے دوران کوچ سے اب تک 17 افراد کی  لاشیں نکال لی گئیں ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں ، ہلاکتوں میں مزید  اضافے کا خدشہ ہے ۔
حادثے کی اطلاع پر فائربریگیڈ گاڑیوں اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ، اے سی بیلہ کے مطابق  مسافر کوچ میں 48 مسافر سوار تھے۔
ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار