کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزم ہلاک جنکہ سات زخمیوں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پاک کالونی پولیس نے دوران گشت مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گئے۔
ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی گئی، پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار