ملتان
وکلاء انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں۔ حکومت ینگ لائرز کے مسائل فوری حل اور وظائف جاری کرے۔ قومی معاملات کے حوالے سے وکلاء کی خدمات اہم ہیں۔ وکلاء برادری فوری انصاف کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین وسیب وکلاء اتحاد گروپ جام انصر شبیر برڑا ایڈووکیٹ، صدر شازیہ ندیم ملک ایڈووکیٹ، بیرسٹر راشد نواز خان چانڈیہ، ملک فیض رسول بوہڑ ایڈووکیٹ، جام نعیم ایڈووکیٹ، عامر خان گوپانگ ایڈووکیٹ، ملک عدنان ایڈووکیٹ، مہر عمر حیات ہتار ایڈووکیٹ، ارسلان خان بلوچ ایڈووکیٹ، رابعہ ناز ایڈووکیٹ، ملک محمد وسیم کنہوں ایڈووکیٹ، ملک یوسف ایڈووکیٹ ، سید علی حسن گیلانی ایڈووکیٹ ، کاشف مغل ایڈووکیٹ، آصف بشیر خان کھوسہ ایڈووکیٹ، ملک شاہد رسول کھوکھر ایڈووکیٹ، سردار بختیار خان چانڈیہ ایڈووکیٹ اور رانا کاشف نون ایڈووکیٹ نے مشترکہ بیان میں کیا۔ جام انصر شبیر برڑا ایڈووکیٹ اور شازیہ ندیم ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کا شمار پاکستان کی پڑھی لکھی اور منظم کمیونٹی میں ہوتا ہے۔ نوجوان وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ نوجوان وکلاء کی تربیت اور انہیں مواقع کی فراہمی کیساتھ ساتھ وظائف بھی جاری کئے جائیں تاکہ وہ معاشی مسائل کی وجہ سے پیچھے نہ رہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بار مضبوط ہو گی تو عدلیہ بھی مضبوط ہو گی۔ نوجوان وکلاء کی تربیت کیلئے اچھی لائبریریاں اور آن لائن سسٹم متعارف کرائے جائیں۔ پنجاب بار کونسل، پاکستان بار کونسل اور گورنمنٹ آف پاکستان نوجوان وکلاء کیلئے پہلے دو سال کیلئے خاطر خواہ رقم پر مشتمل وظائف کیلئے قانون سازی کرے اور مکمل طور پر نوجوان وکلاء کے حقوق کی پاسداری کی جائے۔ نوجوان وکلاء کیلئے ماہوار مفت قانونی کتابیں دی جائیں کہ نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور قانون دان نوجوانوں کے جذبات کی قدر کرنی چاہئے۔ نوجوان وکلاء کی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہئے تاکہ یہ ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان وکلاء کو متحد ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی۔ وسیب وکلاء اتحاد گروپ تمام عہدیداران نوجوان وکلاء کے حقوق کے حصول کی خاطر ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔ نوجوان وکلاء کو حقوق ملنے چاہئیں حقوق ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار