رپورٹ ایشیا اردو

چک 155 میں قاضی آباد اور مقامی ٹیم کے درمیان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا، کبڈی میچ میں دونوں ٹیموں کے پہلوانوں نے خوب زور آزمائی کی۔۔ پہلوان کبڈی کبڈی کرتے ایک دوسرے پر جھپٹے رہے تو وہیں کسی نے کیا پوائنٹ تو کوئی مایوس واپس لوٹا۔۔۔ شائقین کی کثیر تعداد بھی گراونڈ پہنچی جنہوں نے پہلوانوں کو خوب داد دی۔۔ پہلوانوں کے درمیان گھنٹوں جاری رہنے والا مقابلہ مقامی ٹیم کے نام رہا۔۔ میچ کے مہمان خصوصی چوہدری مزمل نے پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے، ان کا کہنا تھا کہ کبڈی جہاں روایتی کھیل ہے وہیں ضرورت بھی ہے کہ اس جیسے کھیل کو پرموٹ کرنے کے لئے حکومت اقدامات کرے تاکہ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیاں پروان چڑھ سکیں

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار