: لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کی قومی بچت پالیسی کے تحت عدلیہ میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی باضابطہ منظوری کے بعد رجسٹرار راجہ قمر الزمان نے پرانی عدالتی روٹین کی بحالی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

عدالتی کارروائی کی بحالی: جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اب لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ضلعی عدالتوں (District Courts) میں جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کے مطابق کام ہوگا۔ عدالت عالیہ اور ماتحت عدالتوں میں کیسز کی سماعت سابقہ شیڈول کے تحت ہوگی، جبکہ عدلیہ کے دفاتر کا تمام اسٹاف بھی ان دنوں میں اپنی دفتری ذمہ داریاں نبھانے کا پابند ہوگا۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار