لیاقت پور میں کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو پکڑنے کیلئے کارروائی کی گئی تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ گھیراؤ کے دوران ملزم نے پسٹل نکالنے کی کوشش کی، اسی دوران اچانک گولی چل گئی جس سے وہ خود زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم غلام محمد کو حراست میں لے کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزم کی گرفتاری کیلئے فوری اقدامات کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار