گجرات: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر وقاص علی المعروف وقاص بٹ کو گجرات سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم غیر قانونی طور پر شہریوں کو سمندری راستوں کے ذریعے لیبیا سے یونان منتقل کرنے میں ملوث تھا۔ وقاص بٹ چار مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور کافی عرصے سے مفرور تھا۔

حکام کے مطابق، سال 2023 میں ملزم نے چار شہریوں سے فی کس 30 لاکھ روپے وصول کیے، جن میں سے ایک شہری کشتی حادثے میں جاں بحق ہو گیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار