ملتان میں ٹریفک حادثہ، لوڈر رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق
ملتان: مدرسہ انوار العلوم کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 22 سالہ لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیم اور ایمبولینس روانہ کر دی۔ کالر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کی چادر رکشے کی چین میں پھنس گئی جس کے باعث وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان کو شدید ہیڈ انجری لگی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد عمیر ولد محمد رفیق، عمر 22 سال کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے حادثے کی اطلاع پولیس 15 آپریٹر زبیر کو بھی فراہم کر دی۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا

_2026_09_16_13_24_35_85734178.jpg)

Leave A Comment