ایل پی جی کتنی مہنگی؟ نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد: اوگرا (پاکستانی آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ فروری کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 226 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس اضافے کے ساتھ، گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 75 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق فروری کے مہینے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 2667.40 روپے ہوگی، جبکہ جنوری میں یہ قیمت 2592 روپے 19 پیسے تھی۔
اس طرح، فروری میں ایل پی جی کی قیمت میں 3.47 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے عوام پر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
_2026_02_01_17_11_09_25834023.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment