ضلع خانیوال میں پولیس فورس کے اندر احتساب کے عمل کے تحت کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمانہ تحقیقات مکمل ہونے پر سب انسپکٹر عبدالحَنّان، اے ایس آئی ناصر حسین اور کانسٹیبل جاوید مسیح کو تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد سے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ اسی طرح سیکورٹی کانسٹیبل اسد بیگ کو منشیات فروشوں کی سہولت کاری ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔

ڈی پی او خانیوال اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ پولیس فورس میں کرپٹ عناصر کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی اعتماد کی بحالی اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ تمام فیصلے مکمل تحقیقاتی عمل اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ پولیس میں نظم و ضبط اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے مستقبل میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار