پاکستان کیلئے بڑی مالی پیش رفت، آئی ایم ایف نے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط منظور کر لی
واشنگٹن: International Monetary Fund (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے دی ہے۔
یہ اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے اقتصادی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منظوری کے تحت پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت ایک ارب ڈالر جبکہ ماحولیاتی بہتری اور اصلاحات کے لیے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
اس قسط کے بعد پاکستان کیلئے مجموعی طور پر جاری کی گئی رقم 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے پروگرام کے تحت متعدد نئی شرائط بھی تسلیم کی ہیں۔
ان شرائط میں توانائی کے شعبے میں قیمتوں کی بروقت ایڈجسٹمنٹ، مالیاتی نظم و ضبط، اور ٹیکس نظام میں اصلاحات شامل ہیں۔ حکومت نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ مالی خسارے کو کم کرنے کیلئے اخراجات پر قابو رکھا جائے گا۔
مزید برآں، غریب طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
_2026_05_09_10_02_54_91347671.jpg)

_2026_09_14_11_58_06_21669213.jpg)
Leave A Comment