ملتان ایس ایس پی اپریشن کی بڑی کاروائی ایس ایچ او سمیت دیگر عملہ معطل کر دیا
ملتان (چوہدری عبدالقیوم کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشن ملتان نے کرپشن کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سیتل ماڑی کے ایس ایچ او اور چوکی لاری اڈا کے عملے کو مبینہ رشوت لینے پر معطل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل چوکی لاری اڈا کے عملے نے ایک مرد و خاتون پر مشتمل جوڑے کو حراست میں لیا تھا۔ الزام ہے کہ خاتون کو مبینہ طور پر ڈیل کے تحت چھوڑ دیا گیا تھا، جبکہ باقی معاملات پر مزید سودے بازی جاری تھی۔ آج دوبارہ اسی معاملے کی ڈیل طے ہو رہی تھی کہ اسی دوران ایس ایس پی آپریشن نے اچانک چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران تقریباً 80 ہزار روپے رشوت لینا ثابت ہوا۔
واقعہ سامنے آنے پر ایس ایچ او ساجد اشرف سمیت ایس آئی حبیب الرحمن ، اے ایس آئی قیصر زمان ، مقصود احمد اے ایس آئی ، عطا اللہ ، ارشد ، رب نواز ، تنویر ، نصیب اللہ اور کاشف کو فوری طور پر معطل کر کے لائن حاضر ہونے کا حکم دے دیا گیا۔
واقعہ کی باقاعدہ رپورٹ تھانہ سیتل ماڑی میں درج کر لی گئی ہے جبکہ دیگر اہلکاروں جن میں انتصار علی ٹی ایس آئی ، عمران ، شاہد ، عباس ، عمران ہیڈ کانسٹیبل ، ساجد اور حمید شامل ہیں کو کلوز لائن تبدیل کیا گیا ہے
ایس ایس پی آپریشن کے مطابق یہ کارروائی عوامی شکایات اور رشوت خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو بلا خوف و خطر انصاف اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
_2025_10_04_00_14_36_75166436.jpg)


Leave A Comment