ہری پور: ہری پور کے علاقے خانپور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ خانپور کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے مبینہ طور پر گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں محمد ریاض نامی شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے جو واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار