مانگا منڈی میں فیکٹری حادثہ، کرنٹ لگنے سے جڑواں بھائیوں میں ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
پنجاب کے علاقے مانگا منڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں فیکٹری میں کام کرنے والے دو سگے جڑواں بھائیوں کو کرنٹ لگ گیا، جس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 15 سالہ ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق خانیوال کی تحصیل کبیروالا سے تھا۔
واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں شواہد اکٹھے کیے گئے اور زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ حادثہ کس طرح پیش آیا اور آیا اس میں کسی قسم کی غفلت شامل تھی یا نہیں۔
اس افسوسناک واقعے پر علاقے میں غم کی فضا قائم ہے جبکہ شہریوں نے فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
_2026_06_08_08_52_09_29374465.jpg)


Leave A Comment