Urdu News (Short Version):
کیلیفورنیا: فیس بک کے بانی اور میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے کہا کہ مستقبل میں سمارٹ گلاسز کے بغیر زندگی کا تصور کرنا مشکل ہو گا۔ انہوں نے میٹا کی مالی سال 2025 کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اے آئی سمارٹ گلاسز کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔ زکربرگ کے مطابق، جیسے اسمارٹ فونز نے موبائل فونز کی دنیا بدل دی، ویسا ہی کچھ سمارٹ گلاسز کے ساتھ ہونے والا ہے۔ میٹا کے اسمارٹ گلاسز کی فروخت گزشتہ سال 3 گنا بڑھی ہے اور یہ الیکٹرانکس کی تاریخ میں تیز ترین ترقی کرنے والے آلات میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، گوگل، ایپل اور اسنیپ بھی اسمارٹ گلاسز کی تیاری کر رہے ہیں۔

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار