سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی طاقت اسے پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔

پنجاب کے شہر گوجرخان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے نواز شریف کی عوامی خدمت کا ثبوت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے نواز شریف کو تین مرتبہ وزیراعظم منتخب کیا اور ملک کے ہر خطے میں ان کے منصوبوں کے اثرات نمایاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں اور کشمیر کے فیصلے وہیں کے عوام کی مرضی سے ہوں گے۔ ان کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ مانگنے والوں سے کارکردگی کا حساب لیں اور دیکھیں کہ کس نے حقیقی معنوں میں خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صحت سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

 

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار