ایشیا اردو

ڈیرہ غازی خان/ سنیر رپورٹر

میٹرک سالانہ امتحان 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔کمشنر و چیئرمین لیاقت علی چٹھہ نے  نے کلک کرکے  رزلٹ کو آن لائن کیا۔امتحان میں 87350 طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور 67676 امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 77.47 فیصد رہا۔کمشنر کو بتایا گیا کہ امتحان میں نقل کے آٹھ کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے تین کو سزا دی گئی ۔دیگر کیس زیر سماعت ہیں۔اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر اصغر،سیکریٹری حبیب الرحمن گاڈی،ڈپٹی کنٹرولر شیخ امجد حسین اور دیگر موجود تھے۔
کمشنر نے چیئرمین کا چارج سنبھالنے کے بعد تعلیمی بورڈ کے افسران کا اجلاس طلب کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسر سے لیکر نائب قاصد تک سب میری ٹیم کا حصہ ہیں۔کام کرنے والے کو بے پناہ عزت دی جائے گی امتحانی نظام کو شفاف بنانے کےلئے سب کا تعاون درکار ہوگا۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی

You Might Also Like

Leave A Comment

جڑے رہیے

نیوز لیٹر

کیلنڈر

اشتہار